ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے آج آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو سیاسی رنگ دینے سےپرہیز کیا جائے لیکن بعض حلقے ایران اور آئي اے ای اے کے مابین تعاون کی مثبت فضا کو مکدر کرنے کے درپئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرس کا یہ اجلاس معمول کا اجلاس ہے اور اس میں ایران کے خلاف کوئي قرارداد پاس نہیں ہوگی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کا ایٹمی معاملہ بورڈ آف گورنرس کی نشست کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے حال ہی میں تہران کا دورہ کیا تھا۔.......
/169